اسلام آباد: ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے مسلح شخص سکندر کو گرفتار کرلیا،اسکی اہلیہ اور دوبچوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ۔پہلے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں سکندر نامی مسلح شخص نے فائرنگ کی اور جاکر کار میں سوار ہوگیا ۔اسکے ہمراہ اہلیہ اور دو بچے بھی تھے ،ابتداء میں خدشہ تھا کہ اسکے ساتھ دیگر افراد بھی شامل ہیں ، یہ خاتون اور دوبچے اسنے یر غمال بنائے ہوئے ہیں لیکن بعدازاں مذاکرات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ یہ شخص ملک میں نفاذ شریعت کا مطالبہ کررہا ہے تاہم پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا ہے اور اس شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لیکن اب اس واقعے کے بعد پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.