Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد فائرنگ،سکندراور اس کی بیوی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں فائرنگ کرنیوالے مسلح شخص سکندر اور اس کی بیوی کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم محمد سکندر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں 9 دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں مسلح شخص سکندر کی بیوی کنول کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔سکندر کے خلاف دفعہ 80/ 7 کے تحت دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس پر اسے سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔سکندر اور اس کی بیوی کنول کو واقعہ کے بعد زخمی حالت میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو بچوں کو ستارہ مارکیٹ میں قائم وومن تھانےمیں رکھا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.