Latest National, International, Sports & Business News

اسرائیل: ’مرسی پرفیوم‘ بیچنے پر فلسطینی دکاندار گرفتار

تلکرم: اسرائیلی فورسزنے معزول مصری صدرسے منسوب خوشبوبیچنے پرفلسطینی دکاندارکو گرفتار کر لیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام بولی بادیر نامی 36سالہ فلسطینی حماس کارکن بتایاجاتا ہے اورایک دکاندار ہے۔ اسرائیلی فورسزنے اس اطلاع پراس کی دکان پرچھاپہ مارکر ’مرسی پرفیوم‘ کے نام سے موجودپرفیوم آئٹمز ضبط کر لیے اور دکاندار کو گرفتار کر کے لے گئے۔ دکاندار کے بڑے بھائی عبدالفتاح کے مطابق اس واقعے کے اگلے روزچھوٹے بھائی نے گاہکوں کی سہولت کے لیے دکان پریہ عبارت آویزاں کردی کہ ہم معذرت خواہ ہیں، اسرائیلی حکام نے مرسی کے نام والاعطر ضبط کرلیا ہے۔ عبدالفتاح کے مطابق گھروالوں کواسرائیلی فورس کے چھاپے کی اطلاع پڑوسی دکانداروں سے ملی۔

تبصرے بند ہیں.