Latest National, International, Sports & Business News

آفریدی نے اپنے نام پر بننے والی فلم سے نازیبا مناظر ہٹانے کا مطالبہ کردیا

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے نام سے بننے والی فلم میں نازیبا مناظر پر اعتراض کردیا۔ معروف ایکٹر ہمایوں سعید نے ’میں ہوں آفریدی‘ کے نام سے ایک فلم بنائی جس میں ایک لڑکے کو اپنے ہیرو شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے ایک سین میں ہیرو کے ایک نائٹ کلب میں چند نازیبا سین ہیں، آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انھیں فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے نام سے فلم کی اجازت بچوں کو صحتمندانہ تفریح کی خاطر دی تھی، اس قسم کے مناظر سے برا اثر پڑے گا، ویسے بھی یہ فلم میرے متعلق نہیں اور نہ ہی میں اس میں کام کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔

تبصرے بند ہیں.