Latest National, International, Sports & Business News

آئی جی پنجاب کی جانب سےعمران خان کےگھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر

آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کےگھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔آئی جی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جائے وقوع اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کےارکان کی موجودگی کاشک ہے۔آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14 اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیے تفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ رسائی کے بغیر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔

تبصرے بند ہیں.