Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ باؤلرز کی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم چگمبورا کے بغیر بھی جیت کے لئے پرعزم ہیں۔

لاہور: پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی کھلاڑی آج دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کھلاڑیوں کے مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم میں چگمبورا بہترین کاکردگی دکھا رہے تھے ان کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ دو میچ کی پابندی کا شکار چگمبورا کی عدم موجودگی میں زمبابوے ٹیم کی قیادت ہیملٹن مساکڈزا کریں گے۔ اہم کھلاڑیوں سے ہاتھ دھونے کے باوجود بھی مہمان ٹیم کم بیک کے لئے پرامید ہے۔

تبصرے بند ہیں.