چلی :سین ٹیاگو میں پولیس اور طلبہ کے درمیان تصاد

نظام تعلیم میں اصلاحات کے علاوہ مستحق طلبہ کو مفت تعلیم دی جائے ، مظاہرین کا مطالبہ

سین ٹیاگو () چلی کے دارالحکومت سین ٹیاگو میں پولیس اور طلبا کے درمیان تصادم ہو گیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نظام تعلیم میں اصلاحات کی جائیں اور مستحق طلبا کو مفت تعلیم دی جائے ۔ مظاہرین نے آگ جلا کر اور نعرہ بازی کر کے بھرپور احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی توپ کا استعمال کیا ۔ چلی کی صدر نے تعلیمی نظام میں اصلاحات کرنے اور غریب طلبا کیلئے مزید فنڈز مہیا کئے جانے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.