Latest National, International, Sports & Business News

ایشیائی ترقیاتی بنک پاور سیکٹر کیلئے 16 کروڑ ڈالر قرض دے گا

ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے لئے قرض کی منظوری دے دی۔ ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

اسلام آباد: () ایشیائی ترقیاتی بنک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو دئیے جانے والے قرض کا حجم سولہ کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہے جو دو ہزار آٹھ میں پاکستان کے لئے منظور اکاسی کروڑ ڈالر قرض کا حصہ ہے اس منصوبے سے پاکستان میں بجلی کی ترسیل کی ذمہ دار آٹھ کمپنیوں کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ لائن لاسز میں کمی لا کر جی ڈی پی میں ہونے والے سالانہ دو فیصد نقصان کو کم کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.