Latest National, International, Sports & Business News

کراچی : تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق

کراچی میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہو گئے،کورنگی ویٹا چورنگی سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ کراچی میں سرجانی نادرن بائی پاس کے قریب دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی،ملیر ٹاؤن شاہ لطیف اور میمن گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملیں،پولیس کے مطابق تینوں افراد کو اغوا کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔میمن گوٹھ سے ملنے والےشخص کی شناخت حسن کے نام سے کر لی گئی ہے جبکہ دو افراد کی لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تبصرے بند ہیں.