Latest National, International, Sports & Business News

ایران کے پاس یورینیم افزودہ کرنیوالے 18 ہزار سینٹری فیوجز ہیں

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سبکدوش ہونے والے سربراہ فریدیون عباسی داوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس یورینیم کوافزودہ کرنے والے 18 ہزارسینٹری فیوجزہیں۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق سبکدوش سربراہ نے کہا کہ ایران کے پاس 17 ہزار پرانے جنریشن کے سینٹری فیوجز ہیں جن میں سے 10 ہزار استعمال میں ہیں جبکہ 7 ہزاراستعمال کرنے کیلیے تیارہیں۔ ایک ہزار جدید نئے جنریشن کے ایٹمی سینٹری فیوجز آئی آر 2 ایم بھی استعمال کیلیے بالکل تیار ہیں جو پرانے جنریشن کے سینٹری فیوجز کے مقابلے میں تیزی سے یورینیم کو افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.