Latest National, International, Sports & Business News

66 برس میں زہر کے بیچ بوئے گئے، اب امن لانے میں وقت لگے گا، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں 66 برس میں زہر کے بیچ بوئے گئے ہیں اب امن لانے میں وقت لگے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہشت گردوں نے راکٹ لانچر کے ذریعے جعفر ایکسپریس کے انجن کوناکارہ بنا دیا تھا، ریلوے پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر 600 مسافروں کی جانیں بچائیں، اس سلسلے میں وزیرریلوے نے 3 پولیس اہلکاروں کوترقی اور نقد انعامات دینے جبکہ شہدا کو5 لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر وہ ایک راکٹ ماریں گے تو بدلے میں ان پر 10 راکٹ مارے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں اب تک 8 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیر ریلوے نےمزید کہا کہ 66 برس میں زہر کے بیچ بوئے گئے ہیں اب امن لانے میں وقت لگے گا، ریلوے اپنے مسافروں کے لئے تمام اقسام کی سیکورٹی کا انتظام کررہی ہے، جبکہ ریلوے پولیس کودہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے تربیت بھی دی جارہی ہے، اس موقع پر ٹرین کے ڈرائیور، گارڈ اور دیگر عملے کے لئے بھی نقد اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.