Latest National, International, Sports & Business News

کراچی: فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی میں فائرنگ کےواقعات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، کھارادر میں پولیس نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں ناظم آباد میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور عمران جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے عروسہ نامی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کر کے امجد کو قتل کر دیا گیا۔ کھارادر میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ شرافی گوٹھ اور ناظم آباد میں پولیس نے 3 مبینہ ڈاکوں کو گرفتار کر لیا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.