Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات غیر جمہوری، شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ غیر جمہوری ہے۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمہوری دور میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سیاست کو اگر اتنا ہی خراب سمجھتی ہے تو ہہ بھی اعلان کر دے کہ آئندہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہو سکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہو سکتے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.