Latest National, International, Sports & Business News

پرناب مکھرجی کو بندروں سے بچانے کیلئے لنگوروں کی فوج تیار

بھارتی صدر بانکے بہاری مندر کا دورہ کرینگے جہاں شرارتی بندر آنے جانے والوں کی عینک چھین لیتے ہیں

متھرا) بھارتی صدرپرناب مکھرجی کو متھرا شہر کے شرارتی بندروں سے بچانے کے لیے لنگوروں کی فوج تیار کرلی گئی ۔ بھارتی صدر کل متھرا شہر کے بانکے بہاری مندر جائیں گے جہاں بندروں کی بہتات ہے ۔ شرارتی بندر ہر آنے جانے والےکی عینک چھین لیتے ہیں ، پرناب مکھرجی کو ان بندروں سے بچانے کے لیے متھرا شہر کی انتظامیہ نے دس لنگوروں پر مشتمل ایک چھوٹی سی فوج تیار کی ہے ۔ صدر پرناب مکھرجی کا قافلہ جس راستے سے بھی گزرے گا اس پر یہ لنگور پورا دن تعینات رہیں گے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ لنگور بندروں سے پرناب مکھرجی کی عینک بچا پائیں گے یا نہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.