Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کے درمیان پریکٹس میچ کل شروع ہوگ

قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ مصباح الحق کی قیادت میں 17 جون کو کھیلے گی

لاہور ( ) گرین شرٹس اور سری لنکن بورڈ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ کل شروع ہوگا ۔ شاہین آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گے ۔ سری لنکا آمد پر قومی ٹیم کا میزبان ٹیم کے آفیشلز کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا ۔ قومی کھلاڑی آج پریکٹس سیشن میں شرکت کر کے اپنا خون گرمائیں گے جبکہ شاہین گیارہ جون کو سری لنکن بورڈ الیون کیساتھ تین روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے ۔ پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ مصباح الحق کی قیادت میں 17 جون کو کھیلے گی جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ جولائی اور ٹی ٹونٹی سیریز تیس جولائی سے شروع ہو گی ۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.