برطانیہ کے وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے مصرمیں سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کی جانب سے ہرقسم کے تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور گرجا گھروں پرحملے ناقابل قبول ہیں۔ لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق ولیم ہیگ نے مصرکے عبوری وزیرخارجہ نبیل فہمی سے ٹیلی فون پرگفتگوکی اورمصرمیں افسوسناک تشدد اور ہلاکتوں پرتبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ عبادت گاہوں کاتحفظ کیاجانا چاہیے۔ ولیم ہیگ نے مصری حکومت کے 14جولائی کوسیاسی روڈ میپ سے متعلق بیانیہ وعدے کا ذکرکیا جوتمام فریقین کے درمیان مذاکرات پر مبنی ہے جبکہ صورتحال کے پرامن حل کی حمایت کیلیے یورپی یونین کے مجموعی عزم پرزوردیا۔
تبصرے بند ہیں.