Latest National, International, Sports & Business News

لاہور: بارش کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

شہر میں بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے سے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ لاہور کے بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام نے ملبے سے دو بچوں کی لاشیں جبکہ 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا ہے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب باغبان پورہ میں بھی مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ واضح رہے کہ لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ 5 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلس جاری ہے جس کی وجہ سے اب تک 10 سے زائد افراد مختلف حادثات اور واقعات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.