Latest National, International, Sports & Business News

سونے کی قیمت آٹھ سو روپے فی تولہ بڑھ گئی

عالمی منڈی میں نرخ بڑھنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت آٹھ سو روپے فی تولہ بڑھ گئی۔

کراچی:) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت سینتالیس ہزار تین سو پچاس روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چھ سو پچاسی روپے اضافے سے چالیس ہزار پانچ سو پچاسی روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت تینتیس ڈالر فی اونس بڑھ گئی جس کے بعد نئی عالمی قیمت گیارہ سو اناسی ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

تبصرے بند ہیں.