کراچی سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، کاروباری ہفتے کا اختتام ریکارڈ پر ہ

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار نو سو تیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا

) کراچی سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ کاروباری ہفتے کا اختتام بھی ریکارڈ پر ہوا ۔ کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس تیس ہزار ، نو سو ، تیس پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے تیزی رہی ، اِس دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو تریپن پوائنٹس اضافہ ہوا ۔ پاور ،سیمنٹ اور بنکنگ سیکٹر کے شیئرزمیں نمایاں خریداری ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران اوسط کاروباری حجم چھبیس اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے سے اکیس کروڑ، ستاسی لاکھ شیئرز یومیہ رہا ۔ –

تبصرے بند ہیں.