Latest National, International, Sports & Business News

رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا، رپورٹ

لندن: انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے كہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دنیا بھر میں 40 جبکہ پاکستان میں 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل نیوز سیفٹی انسٹی ٹیوٹ كی جانب سے جاری كردہ رپورٹ كے مطابق 27 صحافیوں کی ہلاکت كی تحقیقات كا سلسلہ جاری ہے جس كے بعد مجموعی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ صحافی شام میں لقمہ اجل بنے جن كی تعداد 8 ہے جبكہ بھارت میں 6 صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا كرتے ہوئے قتل کیا گیا لیکن كسی بھی ملک میں قاتلوں كی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تبصرے بند ہیں.