Latest National, International, Sports & Business News

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کے مفت علاج کا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں صوبہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے لہٰذا اب صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈ میں لائے جانے والے مریضوں کے لئے مفت علاج کا اعلان کیا ہے جہاں دہشت گردی کے واقعات سمیت قدرتی آفات وحادثات سے متاثرہ مریضوں کا علاج مفت کیا جائے گا۔ عوام کو فری علاج کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے لئے صوبائی حکومت نے ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، ایمرجنسی کے مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کے علاوہ مختلف تشخیصی ٹیسٹوں کی بھی مفت سہولت فراہم ہوگی، اس کے علاوہ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی انتہائی کم قیمت پر کئے جائیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.