حامد کرزئی طالبان کیساتھ خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی اخبار کا دعوٰی
امریکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے صدر حامد کرزئی طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔
واشنگٹن:() اخبار کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی امریکہ اور مغربی اتحادیوں کی شمولیت کے بغیر طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے خفیہ مذاکرات میں مصروف ہیں تاہم ان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب صدر حامد کرزئی امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر بھی بضد ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے امریکی صدر باراک اوباما نے آج وائٹ ہاؤس میں اعلی کمانڈرز کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں افغانستان میں امریکی مشن کے مستقبل پر غور کیا جائے گا۔