Latest National, International, Sports & Business News

جنوری کے مہینے میں مہنگائی کی شرح آٹھ فیصد سے کم رہی

اجناس کی قیمتوں میں کمی کے باعث جنوری کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح آٹھ فیصد سے کم رہی تاہم اس دوران گھروں کے کرائے اور تازہ سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔

اسلام آباد: ) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں افراط زر سات اعشاریہ نو فیصد رہی جبکہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح نو اعشاریہ دو فیصد تھی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تازہ سبزیوں میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد جبکہ گھروں کے کرایوں میں دو اعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری کے دوران آلو کی قیمت میں چھبیس فیصد، انڈوں میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد، چینی میں چار فیصد، چائے کی قیمت میں چار فیصد کمی ہوئی۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.