ہنڈرڈ انڈیکس 161 پوائنٹس اضافے سے 26946 پر بند

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اکسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کراچی: ( مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان رہا، بنکنگ ، سیمنٹ اور پاور سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چھبیس ہزار نو سو چھیالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر اکتیس کروڑ چون لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

تبصرے بند ہیں.