Latest National, International, Sports & Business News

بلدیاتی نظام کا بل سندھ اسمبلی میں پیش، متحدہ کی مخالفت

سندھ اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کر دیا گیا، ایم کیو ایم اراکین نے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کا بل اسمبلی میں پیش کیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین کی جانب سے بل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی جس پر نثار کھوڑو نے کہا کہ اسمبلی کو بائی پاس نہیں کرنا چاہتے، بلدیاتی بل پر گھنٹوں بحث کی گئی ہے اور بل پر تمام جماعتوں سے مذاکرات بھی کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے مخالفت کرنی ہے تو کرے، بل کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو بلدیاتی نظام کے بل کی کاپی نہیں ملی۔ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بل میں سب کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ کس کی اور کون سی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل اور ہمیں ملنے والی بل کی کاپی مختلف ہے۔ بلدیاتی نظام کو آئین کی دفعہ ایک سو چالیس اے کے مطابق ہونا چاہئے۔ سید سردار احمد نے بلدیاتی نظام کے بل کو آئین سے متصادم قرار دے دیا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.