Latest National, International, Sports & Business News

بارہ کہو خودکش حملہ؛عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

اسلام آ باد: عدالت نے بارہ کہو خودکش حملے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد انسداد دہشتگردی كی خصوصی عدالت نے بارہ كہو خود كش حملہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ایک خاتون سمیت دیگر 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار 5 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ملزمان پر الزام ہے كہ انہوں نے عید الفطر کے روز وفاقی دالحکومت میں بارہ کہو کے علاقے كوٹ ہتھيال كی مسجد ميں خود كش حملہ اور كو داخل ہونے ميں معاونت فراہم كی تھی تاہم سيكورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ اور كو ہلاک کردیا تھا جبکہ خود كش حملہ اور كی فائرنگ كے نتيجے ميں مسجد كا ایک سيكورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گيا تھا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.