Latest National, International, Sports & Business News

آئی ایم ایف کی شرط،پاکستان دو سال میں بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنے پر رضامند

دبئی ()بجلی پر اگلے دوسال کے دوران تمام سبسڈی ختم کر دی جائے گی، پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرط مان لی جس کے بعد 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی تیسری قسط منظور کر لی گئی،ادائیگی مارچ میں کی جائے گی۔

دبئی میں جاری مذاکرات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان میں معاشی اصلاحات اور اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ چھ اعشاریہ چھ ارب ڈالر کے توسیع شدہ فنڈ کے قرضے کی ساڑھے چون کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیدی۔آئی ایم ایف مشن کے سربراہ جیفری فرینکس نے کہا دونوں فریقوں کے درمیان قرضے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بجلی پر دو سال میں سبسڈی ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان میں اقتصادی اصلاحات پر مکمل اطمینان ظاہر کیا ہے اور وہ اگلے ماہ 55 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرے گا۔ عالمی بنک نے بھی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر دینے کا معاہدہ کیا ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.