Latest National, International, Sports & Business News

افغان سرزمین؛ گولیوں کی گھن گرج کے بعد اب تالیاں گونجیں گی

افغان سرزمین پرگولیوں کی گھن گرج کے بعد اب تالیاں گونجیں گی، جنگ زدہ ملک 10 برس بعد پہلے انٹرنیشنل فٹبال میچ کی میزبانی کیلیے مکمل تیار ہے، فیفا نے منگل کو شیڈول میچ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا۔ دونوں ٹیمیں اے ایف ایف اسٹیڈیم کی مصنوعی پچ پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی، افغان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید آغازادہ نے میڈیا کو بتایا کہ کابل میں 1977 کے بعد پاکستان سے پہلا جبکہ 10 سال بعد ملک میں پہلا انٹرنیشنل مقابلہ ہوگا،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت مشکل وقت کے بعد ہم نارمل زندگی کی جانب لوٹ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ انفرااسٹرکچر اور انتظامی طور پر افغان فٹبال بہتر ہوگئی۔ ملک میں فٹبال اب بڑے پیمانے پر کھیلی جا سکتی ہے، انھوں نے پاکستانی ٹیم سے مقابلے میں اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرے ہونے کا یقین ظاہر کیا، یاد رہے افغان سرزمین پر قدم رکھنے والی آخری انٹرنیشنل فٹبال ٹیم ترکمانستان کی تھی جس نے 2003 میں کھیلا گیا میچ 2-0 سے جیتا تھا۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.