نائٹ ٹیسٹ؛ سری لنکا نے لائٹس آن ہونے سے پہلے ہی بجھادیں

سری لنکا نے اولین ڈے نائٹ ٹیسٹ کی لائٹس آن ہونے سے پہلے ہی بجھا دیں، بورڈ نے پنک گیند سے پریکٹس کی کمی کو جواز بنا کر پاکستانی پیشکش رد کر دی، یوں دسمبر و جنوری میں شیڈول سیریز کے تینوں ٹیسٹ روایتی طور پر دن میں ہی کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ نے سب سے پہلے یہ انکشاف کیا کہ پی سی بی سری لنکا سے سیریز میں ایک نائٹ ٹیسٹ بھی کرانا چاہتا اور اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں، بعد ازاں بورڈ نے تجربات کیلیے گلابی اور نارنجی رنگ کی گیندیں بھی کولمبو بھجوا دیں، سری لنکن بورڈ نے حتمی فیصلہ ایگزیکٹیوکمیٹی، سلیکٹرز اور کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا، گذشتہ روز پاکستانی آفر مسترد کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نئی پنک گیند کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں نے فلڈ لائٹس میں پریکٹس نہیں کی، اسی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے نائٹ ٹیسٹ کی تجویز کو شرف قبولیت نہیں بخشا، ایگزیکٹیو کمیٹی ان کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے، ہم نے پی سی بی کو بتا دیا کہ ان کی درخواست پر ڈے نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکتے۔

تبصرے بند ہیں.