Latest National, International, Sports & Business News

آف سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا آج ٹیسٹ ہو گ

پابندی کے شکار پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا انگلینڈ کی لیب میں آج دوبارہ ٹیسٹ ہو گا۔

لندن:) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق سعید اجمل ایکشن درستگی پر کام مکمل کر کے ایکشن کا معائنہ کرانے کے لئے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں آئی سی سی کی منظور شدہ اکیڈمی میں 10 نومبر کو ان کے ایکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ انگلینڈ میں کچھ وقت کے لئے ثقلین مشتاق بھی سعید اجمل کے ایکشن پر کام کریں گے۔ سعید اجمل کی پہلا، دوسرا اور تیسرا تینوں ڈلیوریز کا معائنہ کیا جائے گا۔ ستمبر میں آئی سی سی نے آسٹریلیا میں بائیو مکینیکل ٹیسٹ کے دوران درست گیند نہ پھینکنے پر سعید اجمل کو معطل کر دیا تھا۔ –

Comments

comments

تبصرے بند ہیں، لیکن فورم کے قوائد اور لحاظ کھلے ہیں.