Latest National, International, Sports & Business News

آئندہ ہفتے گیس کے نرخوں میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ متوقع

اسلام آباد: وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ہفتے مختلف شعبوں کیلیے گیس کے نرخوں میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، چھوٹے گھریلو صارفین اور پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔ ایک ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں ماہانہ 300 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو اضافے سے محفوظ رکھنے کی تجویز ہے، سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کھاد کارخانوں کیلیے گیس کے نرخوں کا فیصلہ خزانہ پٹرولیم اور پانی وبجلی کے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی کریگی۔ذرائع کے مطابق سی این جی، صنعتی اور کمرشل شعبے کیلیے بھی گیس کی قیمتیں بڑھیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ گیس قیمتیں بڑھنے کی شرح ہر سیکٹر کیلیے مختلف ہوگی جو 30 فیصد سے 100 فیصد تک ہو سکتی ہے، گیس قیمتوں میں اضافہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت متوقع ہے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.