Latest National, International, Sports & Business News

ہماری حکومت ایسے اقدامات لے رہی ہے جس سے معاشی مشکلات میں کمی ہوگی، اسحاق ڈار

کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹرز نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں اسٹاک کے مسائل اور انوسٹمنٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسٹاک ممبران نے وفاقی وزیر خزانہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بہتر سرمایہ کاری پر تجاویز دیں جبکہ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ، ریگولیشن اور اسٹاک ایکسچینج کی بہتری کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، ہماری حکومت ایسے اقدامات لے رہی ہے جس سے معاشی مشکلات میں کمی واقع ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے رواں مالی سال ترسیلات زر 16 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ وزیر خزانہ سے ملاقات میں اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی اور چیئرمین سمیت سینئر مینجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.