وتھ اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ۔
بیجنگ: () چین کے شہر میں جاری رہنے والے یوتھ اولمپک کے ہاکی ایونٹ میں پانچویں پوزیشن کا فیصلہ ہو گیا۔ پاکستان اور زمیبیا کی ہاکی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ فائیو اے سائیڈ کے اس ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس نے حریف زمیبیا کو پانچ دو سے ہرا دیا۔ کوارٹر فائنل ہارنے والے قومی کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں تو کوئی گول نہ کر سکے لیکن دوسرے اور پھر تیسرے راؤنڈ میں مجموعی طور پر پانچ گول اسکور کر کے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ –
تبصرے بند ہیں.