Latest National, International, Sports & Business News

یو ایس اوپن ٹینس،ماریہ شراپوا بھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

نیو یارک……یو ایس اوپن ٹینس میں سیڈڈ پلیئرز کی پیش قدمی جاری ہے ،ومینز مقابلوں میں روسر کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ،امریکا میں جاری سال کے چوتھے گرینڈ سلیم میں نمبر تھری سیڈڈ سوئٹزلینڈ کے اسٹینلا س واورینکا برازیل کے بیلو شی کو چھ تین ،چھ چار ،تین چھ اور سات چھ سے ہرا کر تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔فرانس کے جریمی چارڈی سلوونیا کے بلاز کیوشچ سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئے،کیوشیچ کی جیت کا سکور چھ دو ،سات چھ اور چھ تین رہا ،ویمنز ایونٹ میں روس کی ماریہ شروپوا نےحریف کھلاڑی ایلگزینڈرا ڈلگیرو کو چار چھ ،چھ تین اور چھ دو سے ہراکر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ، رومانیہ کی نمبر 2 سیڈ سیمیونا ہیلپ بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں ،چین کی لی پینگ نے نمبر فور سیڈ اگنشکا ریڈوانسکا کو چھ تین اور چھ چار سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.