10 سال بعد پاکستان نے خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کردی

کراچی () پاکستان نے دس سال بعد خام تیل کی برآمد دوبارہ شروع کردی، 2ماہ کے دوران 5ارب روپے کا تیل برآمد کر دیا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ 2ماہ میں تقریبا 70 ہزار 5سو18ٹن خام تیل برآمد کیا گیا جس کی برآمدی قیمت 5ارب 90 کروڑروپے رہی، گذشتہ مالی سال پاکستان میں اوسطا ًتیل کی پیداوار 13 فیصد اضافے سے یومیہ فی بیرل 86 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ جون 2014کے آخر تک یہ مزید بڑھ کر یومیہ 98 ہزار فی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرماہ 32 ہزارٹن تیل برآمد کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ خام تیل کی برآمد1990میں بدین گیس فیلڈ سے مزید دریافت کے بعد شروع ہوئی، لیکن اٹک اور پاک ریفائنریز کی جانب سے مقامی سطح پر خام تیل کی فراہمی کے بعد حکومت نے برآمد پر پابندی عائد کردی تھی۔

تبصرے بند ہیں.