ہرارے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کی بدولت یونس خان کی رینکنگ مں دو درجے کی ترقی ہو کر آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ہرانے والی پاکستانی ٹيم ميں پرفارمنس دينے والوں کو ایک اور انعام مل گيا۔ يونس خان ٹيسٹ رينکنگ ميں دنيا کے چھٹے بہترين بلے باز بن گئے جب کہ سعيد اجمل بھی تيسرے خطرناک بولر کی پوزيشن پر آگئے۔ آئی سی سی ٹيسٹ رينکنگ کے مطابق ہرارے ٹيسٹ ميں ڈبل سنچری بنانے والے يونس خان دو درجے ترقی کے بعد دنيا کے چھٹے بہترين بلے باز بن گئے۔ اظہر علی بدستور بارہويں نمبر پر ہيں۔ مصباح الحق ايک درجہ چھلانگ لگا کر پندرہويں نمبر پر آگئے۔ بيڈ پرفارمر اسد شفيق چھ درجے تنزلی کے بعد پچيسويں نمبر پر جا پہنچے۔ ٹيسٹ بلے بازوں ميں جنوبی افريقن ہاشم آملہ پہلے ويسٹ انڈين چندر پال دوسرے اور جنوبی افريقی اے بی ڈی ويليئر تيسرے نمبر پر ہيں۔ گيارہ وکٹيں لينے والے پاکستانی اسپنر سعيد اجمل ايک جمپ کيساتھ تيسرے نمبر پر آگئے۔ اسپنر عبدالرحمان بدستور تيرہويں نمبر پر ہيں۔ ٹيسٹ بولرز ميں جنوبي افريقي ڈيل اسٹين پہلے اور ويرنن فلينڈر دوسرے نمبر پر ہيں۔
تبصرے بند ہیں.