Latest National, International, Sports & Business News

گلوکارہ راگنی نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا

والد کے انتقال کے بعد دنیا سے دل ہی اچاٹ ہو گیا تھا، دعا ہے خدا کی ذات مجھے صبر دے‘ گفتگو

لاہور( شوبزڈیسک) نامور گلوکارہ راگنی نے دوبارہ سے شوبز سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ راگنی نے اپنے والد کے انتقال کی وجہ سے گلوکاری ترک کر رکھی تھی تاہم ا ب انہوں نے دوبارہ سے اپنی شوبزدی سر گرمیاں شروع کر دی ہیں ۔ راگنی نے کہا کہ والد کے انتقال کا صدمہ اس قدر شدید تھا کہ میرا دنیا سے دل ہی اچاٹ ہوگیاتھا، والد کے خلا کو ساری زندگی خلا پر نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری خدا کی ذات سے دعا ہے کہ میرے والد کی آئندہ کی منزلیں آسان ہوں اور مجھے بھی صبر آ جائے ۔

تبصرے بند ہیں.