Latest National, International, Sports & Business News

گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں0.05 فیصد کمی

اسلام آ باد: ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر)کی شرح میں 0.05 فیصد کمی ہوئی۔ اس دوران 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 30اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم اگست 2013کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں0.11فیصد، 18ہزار 1روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 0.07 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر)کی شرح میں 0.01 فیصد کمی ہوئی۔اعدادوشمار میں بتایا گیاکہ یکم اگست 2013 کو ختم ہفتے کے دوران جن13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواان میں پٹرول، مٹی کا تیل، ڈیزل، لہسن، آلو، پیاز، دال ماش اوردال مونگ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں جبکہ جن 10اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر، انڈے، ایل پی جی، دال چنا، زندہ چکن، کھلا سرخ مرچ پائوڈر اورچینی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.