Latest National, International, Sports & Business News

کھپت میں اضافہ، نومبر میں تیل کا درآمدی بل بڑھ گیا

کھپت بڑھ جانے کے باعث نومبر کے دوران تیل کا درآمدی بل بڑھ گیا۔ اکتوبر کے مقابلے میں بارہ کروڑ ڈالر کا اضافی زرمبادلہ خرچ ہوا۔

اسلام آباد: () وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں دس اعشاریہ سات فیصد اضافے سے مالیت ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر رہی۔ جولائی سے نومبر کے دوران تیل کا درآمدی بل چھ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر کی سطح پر رہا۔ چار ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات جبکہ دو ارب انتالیس کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل منگوایا گیا۔

تبصرے بند ہیں.