Latest National, International, Sports & Business News

کراچی:بلاول ہائوس کے سامنے احتجاج پر جیالوں کا پی ٹی آئی کارکنوں پر حملہ،خوب پٹائی کی

کراچی تحریک انصاف کے بلاول ہائوس کے سامنے احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔پولیس نے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عارف علوی کو میڈیا سے گفتگو کے بعد پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے غنڈوں اور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ہماری خواتین کو سڑکوں پر دوڑایا گیا۔انھوں نے کہا کہ پولیس نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے صرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ حملہ کرنے والے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو کچھ نہیں کہا گیا۔دوسری طرف پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن ہر مرتبہ احتجاج میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔پہلے انھوں نے پشاور میں نیٹو کنٹینرز کے ڈرائیورز کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن اس مرتبہ ان کا سامنا پیپلزپارٹی کے جیالوں سے تھا جنہوں نے ان کو سبق سکھا دیا ہے۔پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی رہنمائوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں

تبصرے بند ہیں.