Latest National, International, Sports & Business News

کراچی کے مختلف علاقوں اچانک بجلی کی فراہمی معطل

شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی تحقیقات کررہے ہیں: ترجمان کے الیکٹرک

لیاقت آباد سی ون ایریا، فیڈرل بی ایریا بلاک 13، 12، 11، ناظم آباد بلاک چار اور تین میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ کھارادر، لیاری، اولڈ سٹی ایریا، ملیر ہالٹ اور رفاع عام میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

 سٹی کورٹس اور احتساب عدالتوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ شہر کے مختلف مقامات پر بجلی بند ہونے کی اطلاعات ہیں جس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.