Latest National, International, Sports & Business News

کارکردگی میں عدم تسلسل کا خوف کوچ کے اعصاب پر سوار

زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی کارکردگی میں عدم تسلسل کا خوف کوچ ڈیو واٹمور کے اعصاب پر سوار ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرکٹ کئی ناقابل یقین کارناموں کی تاریخ رکھتی ہے، کوشش ہوگی کہ کھلاڑی کمتر رینکنگ کی حامل ٹیم سے کھیلتے ہوئے بھی غفلت کا شکار ہونے کے بجائے تینوں فارمیٹس میں صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا بارش سے متاثرہ تربیتی کیمپ این سی اے میں جاری ہے۔ جمعے کو بھی کھلاڑیوں نے انڈور سرگرمیوں میں وقت گزارا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کوچ ڈیو واٹمور نے کہا کہ رینکنگ میں واضح فرق کے باوجود کسی بھی ٹیم کو اس کی سرزمین پر کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کی جا سکتی، کئی ناقابل یقین کارنامے کرکٹ کی تاریخ کا حصہ ہیں، واحد خطرہ کھلاڑیوں کے غیر ضروری طور پر مطمئن ہوکر غفلت کا شکار ہونے کا ہے، ذرا سی غفلت برتنے سے کارکردگی میں عدم تسلسل پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.