Latest National, International, Sports & Business News

پیٹرول مہنگا ہونے کے بعدفواد چوہدری کی اونٹ پر سواری

فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اونٹ کی سواری کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔مذکورہ ویڈیو فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر شیئر کی جسے رہنما پی ٹی آئی نے بھی ری ٹوئٹ کیا، ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں جہاں ایک طرف فواد چوہدری اونٹ پر دکھائی دیے وہیں ان کے عقب میں لوگوں کا ہجوم بھی دیکھا گیا۔فراز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی‘۔فواد چوہدری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.