Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی نے لاہور میں بھی مارچ کا آغاز کر دیا

ڈیفنس کے لالک چوک میں خواتی بڑی تعداد میں جمع ہو کر کیمپ میں آزادی کیلئے نعرے لگاتی رہیں

لاہور ( ) تحریک انصاف نے لاہور میں بھی سڑکوں پر مارچ شروع کر دیا، ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سج گیا ۔ عمران خان نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاج کی کال دی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سجالیا ۔ خواتین کی بڑی تعداد آزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نعرے بازی کرتی رہی ۔ اور تو اور آزادی مارچ والوں نے ڈیفنس کی سڑکوں پر بھی مارچ کر ڈالا ۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہی نہیں اب ہر جگہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب قوم کی آزادی کےلیے منزل بہت قریب ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.