Latest National, International, Sports & Business News

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے درخواستیں 2015 میں دائرکی گئی تھیں۔

تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

تبصرے بند ہیں.