Latest National, International, Sports & Business News

پنجاب میں گورنر راج کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ

حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کو زیادہ مضبوط آپشن قرار دیتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا، اس سلسلہ میں آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی، تحریک انصاف اور ق لیگ اتحاد اعتماد کا ووٹ نہ لے سکا تو وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب ہو گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس سلسلہ میں گیم چینجر بن سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.