ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت قومی ٹیم 2 ٹی 20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 19 اگست کو زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 23 اور 24 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کے تحت پہلا میچ 27 اگست، دوسرا 29 اور تیسرا 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 3 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.