Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میدان آج لگے گا۔ نئے کپتان نیا روپ دکھانے کے لیے پُرجوش ہیں۔

دبئی:  پاک کیوی ٹیمیں سیریز کے افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج مد مقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہو گا۔ چوکوں چھکوں کے دلچسپ مقابلوں کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں کپتان شاہد آفریدی اور ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنائی۔ قومی اوپنر احمد شہزاد بخار کا شکار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کی لاہور سے آمد کے وقت ہی طبیعت خراب تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف آج افتتاحی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مکمل فٹنس کے ساتھ مشروط ہے۔ انجری کے شکار صہیب مقصود اور ڈراپ کیے جانے والے عمر امین کی جگہ محمد حفیظ اور نوجوان سعد نسیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب کیویز بھی بھرپور تیاریوں میں ہیں کہتے ہیں کہ ٹیسٹ جیت کر ٹیم کا مورال بلند ہے۔

تبصرے بند ہیں.