Latest National, International, Sports & Business News

ٹرینوں کی بندش سے بے روزگار قلیوں کو امدادی رقم کی فراہمی

قلیوں کو محکمہ ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر دس ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے

سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ سے ٹرینوں کی بندش کے باعث بے روزگار ہونے والے قلیوں کو ریلوے کی جانب سے جزوی طور پر 10 ہزار روپے فی کس کی نقد امداد فراہم کی گئی ہے۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کی خرابی کی بنا پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے قلیوں کی بڑی تعداد بھی بے روزگاری کا شکار ہوگئی ہے۔

 حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن اسحاق بلوچ کی نگرانی میں فی قلی 10 ہزار روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.