Latest National, International, Sports & Business News

ویمن ہاکی ورلڈ لیگ کا ٹائٹل ہالینڈ کی ٹیم نے جیت لیا

ہالینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو ہرا کر ویمن ہاکی ورلڈ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا.

ارجنٹائن: () ویمن ہاکی لیگ کے فائنل میں ہالینڈ کا سامنا آسٹریلیا کی ٹیم سے ہوا۔ ہالینڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی خواتین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ ڈچ ویمن ہاکی ٹیم نے اس شاندار فتح کے بعد گولڈ میڈل کے ساتھ فیئر پلے ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ تیسری پوزیشن کے لیے انگلینڈ اور ارجنٹائن کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں انگلش ٹیم نے میزبان ارجنٹائن کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تبصرے بند ہیں.